گلگت بلتستان خطے کی تمام سبسڈیز اور سہولیات برقرار رکھی جائیں‘شبیرحسن

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے گلگت بلتستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ ہم اس خطے کے غیور فرزندان کو مبارک باد پیش کر تے ہیں اور آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے شہداء کو سلام عقیدت پیش کر تے ہیں گلگت بلتستان ملک کا اہم اور حساس ترین خطہ ہے گلگت بلتستان پاکستان کے شجاع اور باوفا باسیوں کا خطہ ہے عوامی محرومیوں اور ان کے ساتھ ہو نے والی نا انصا فیوں کا ازالہ انہیں آئینی حقوق کی فراہمی کے عملی اقدامات سے کیا جائے اس خطے کی عوام آئینی حقوق کی فراہمی کی جدوجہد میں عملی اقدامات کی جدوجہد کر رہی ہے اور ان شاء اللہ یہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہو ں گے گلگت بلتستان خطے کی تمام سبسڈیز اور سہولیات برقرار رکھی جائیں اور خطہ کے عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کی امنگوں کے مطابق تمام فیصلے کئے جائیں کسی بھی خطے میں تمام آئینی و قانونی اقدامات اس وقت اٹھائے جاتے ہیں جب اس خطے کو تمام آئینی وقانونی حقوق فراہم کیے جائیں حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام شہریو ں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے اقدامات اٹھائیں اور ان کی جائز ضروریات کا خیال رکھیں۔