کورنگی کراسنگ میں ڈانسنگ پارٹی کلب کو سیل کیا جائے‘فرحان بیگ

48

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر مرزا فرحان بیگ نے کورنگی کراسنگ میں ڈانسنگ کلب اور نوجوان جوڑوں کی بے ہودہ ملبوسات میں فحش حرکات کی سخت مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک اور اسلامی معاشرے میں اس طرح کے واہیات پروگرامات کی کسی بھی قسم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ڈیفنس‘ کلفٹن ودیگر پوش علاقوں میں سیٹر ڈے نائٹ کے نام سے بنگلوں اور کوٹھیوں میں اس طرح کے فحش اور ڈانسنگ پروگرامات عرصے سے جاری ہیں جس کی متعدد بار شکایات بھی کی گئیں لیکن حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور اب یہ کلب کورنگی کراسنگ تک آگئے ہیں۔ جماعت اسلامی کسی بھی قیمت پر یہ بے ہودہ پرو گرامات برداشت نہیں کرے گی اور نوجوان نسل کو خرافات،شراب اور منشیات کی لعنت سے بچایا جائے گا۔ڈانسنگ پارٹی کلب کو سیل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ فوری طور پر اس پروگرامات کا نوٹس لیں اور کلب کے مالکان اور انتظامیہ کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔