نعمان حمید قیم ضلع قائدین مقرر

49

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع قائدین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس گزشتہ روزدفتر ضلع قائدین میں منعقد ہوا۔ امیر ضلع قائدین انجینئرعبدالعزیز نے ضلعی مجلس شوریٰ سے نظم کی تشکیل پر مشاورت کی۔امیر ضلع نے مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعد نعمان حمید کو قیم ضلع قائدین مقرر کیاجبکہ ولید احمد ‘ جنید مکاتی، ظہور جدون اور محمدمسلم مجاہد کو نائب امراء کے طور پر مقرر کیا گیا۔ تمام ذمہ داران نے ضلعی مجلس شوریٰ کے اراکین کے سامنے اپنے ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ تمام ذمہ داران کو استقامت عطافرمائے اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سرانجام دینے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین