کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ اسٹور اینڈ پروکیورمنٹ کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور سروسز گاڑیوں کی فزیکل تصدیق کا عمل کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں لگائے گئے ۔ کیمپ میں جاری ہے جس کے دوران اب تک 19محکموں کی 77گاڑیوں، 56 موٹر سائیکلوں اور 12سروسز گاڑیوں کی فزیکل تصدیق کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ 60گاڑیوں کی تصدیق نہیں ہوئی لہٰذا میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ان گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی روک دی گئی ہے، شیڈول کے مطابق جن محکموں کی گاڑیوں کی فزیکل تصدیق کی گئی ہے ۔