اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر کی دعوت پر رواں ماہ چین کے دورے پر جانا تھا جو ان کے پیر میں فریچکر کے سبب مؤخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے دورہ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا کہ پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہوگیا، وزارتِ خارجہ اور چینی سفارت خانے نے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے 4 نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم اب وہ صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔