پاکستان میں کتنی فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں؟ رپورٹ

462

اسلام آباد: پاکستان میں کتنی فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں؟ گیلپ نے اسے حوالے سے باقاعدہ سروے رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیلپ نے ساس بہو کی جنگ کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کئی ہزار شادی شدہ خواتین سے رابطہ کیا گیا، جنہوں نے ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوطی کو خوشحال گھرانے قرار دیے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سروسے میں شامل 14 فیصد خواتین نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ساس کے ساتھ تعلق کو نہ کافی اچھا کہاجاسکتا ہے اور نہ ایسا کہا جاسکتا ہے کہ تعلقات بہت خراب ہیں، ساس سے مناسب تعلق کا کہہ کر خاموشی اختیار کی ہے جبکہ 11 فیصد خواتین نے اپنی ساس سے تعلق میں سرد مہری کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ساس کو شادی کے بعد بیٹے کے معاملات میں عمل دخل نہیں دینا چاہیے۔

مجموعی طور 52 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں ساس بہو کے تعلق کو مضبوط جبکہ 27 فیصد نے کمزور کہا، 19 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سے انکار کردیا۔