ہماری پارٹی یکجا ہے 8 نومبر کو احتجاجی تحریک شروع کرینگے: رؤف حسن

231
a protest movement on November

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ پوری پارٹی یکجا ہے، آٹھ نومبرکی احتجاجی تحریک فائنل ہے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے دوران لوگوں سےزبردستی ووٹ لیےگئے۔وہ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری پارٹی یکجا ہے، آٹھ نومبر سے ہماری احتجاجی تحریک شروع ہو گی، جلسہ پشاور نہیں اب صوابی میں ہوگا، احتجاجی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، ہم نےپرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف جعلی مقدمات بنائےگئے، آئین وقانون کےمطابق جدوجہد کرکے عمران خان کو باہر نکالنا ہے، قاضی فائزعیسیٰ کے بعد عدلیہ میں تبدیلی آئی ہے، اب فیصلےانصاف کےمطابق ہوں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سےرابطوں کو بڑھائیں گے، شیرافضل مروت نےایسی گفتگو پہلی دفعہ نہیں کی، شیرافضل مروت کی گفتگو پر بات نہیں کروں گا۔