اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری: غزہ میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم کا دفتر تباہ

174

بیت المقدس: غزہ  میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوجیوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کے دفتر پر بلڈوزر چلا دیا، جس میں سیکڑوں فلسطینی پناہ گزیں تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابقدفتر پر بلڈوزر چلنے پر ردعمل دیتے ہوئے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں ایجنسی کے دفتر کو بلڈوزروں کی مدد سے نقصان پہنچایا۔

خیال  رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے انروا کے اسرائیل کے اندر اور مقبوضہ بیت المقدس میں سرگرمیوں پر پابندی کا ایک بل پاس کیا تھا،عالمی سطح پر اسرائیل کے اس اقدام کی سخت مذمت کی گئی تھی اور اقوام متحدہ نے اس فیصلے کو فلسطینی بچوں کے قتل سے تعبیر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے پہلے بھی کئی بار اقوام متحدہ کی عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے باقاعدہ بمباری کی ہے، جس میں عالمی ادارے کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اس کے باوجود عالمی ادارے صیہونی فورسز کی دہشت گرد کارروائیوں پر خاموش بیٹھیں ہیں۔