تل ابیب: غزہ میں گزشتہ سال سے شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ صیہونی ریاست کو بھاری پڑگئی ہے، دن رات دہشت گر کارروائیوں کے باوجود اسرائیلی فورسز کو ناکامی کا سامنا ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران 87 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمینی فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ دیگر68افراد حماس اور حزب اللہ کی مختلف کارروائیوں میں نشانہ بنے، اسرائیل نے گزشتہ میں ماہ سب سے زیادہ سرمایہ اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے لگایا ہے۔
غزہ اور لبنان میں ہونے والی زمینی جنگ، ڈرون اور راکٹ حملوں اور اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں اور7 شہریوں سمیت 88 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے شہریوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جاسوس تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 8اکتوبر سے جاری غزہ میں اسرائیلی جارحیت دنیا کی نظر میں بدترین دہشت گردی ہے، اس درندگی پر عالمی اداروں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، اسرائیل نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے غزہ کے بعد لبنان اور شام میں بھی جارحانہ کارروائیاں شروع کردیں ہیں، جس میں اب تک اسرائیل کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔