آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟

102
gold

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے  ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 284700 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کی کمی سے 244084 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 25 ڈالر سے کم ہو کر 2752 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔