کراچی: منتظمین کے مطابق، پلاسٹک پیکیجنگ، کوروگیٹڈ، اور فوڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش اور کانفرنسوں کے 17 ویں ایڈیشن میں مختلف حصوں میں غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کے درمیان 10 ملین ڈالر سے زیادہ کے کاروباری سودے ریکارڈ کیے گئے۔
ویتنام، تھائی لینڈ، ترکی، چین، اور ایران کی مختلف نمائشی کمپنیوں کو خوراک اور اس سے منسلک شعبوں میں مقامی اور غیرملکی مندوبین کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی ہے۔ اور مستقبل میں اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے مختلف تجارتی معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔
ڈائریکٹر ای کامرس گیٹ وے عزیر نظام نے کہا کہ غیر ملکی اور مقامی نمائش کنندگان اور مندوبین کی اس ایونٹ میں شرکت خوراک کے شعبے میں بے مثال ترقی اور پھلتی پھولتی معاشی سرگرمیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی پیکیجنگ ٹیکنالوجیز مقامی فوڈ پروڈیوسرز کو ترقی دینے میں مدد دیں گی جس سے وہ اپنی پاکستان میں بنی ہوئی مصنوعات کو مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کر کے قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔ اس تجارتی میلے میں ہوٹل اور کھانے کی صنعتوں پر مختلف کانفرنسوں کا انعقاد کیاگیاجن میں خوراک اور غذائیت کی کانفرنس، فلسطین اور لبنان کے بحران میں غذائی تحفظ کے حل، اور مہمان نوازی کی صنعت میں کیریئر کے مواقع تلاش کرنا شامل ہیں۔ پلا
سٹک پیکیجنگ، کوروگیٹڈ، اور فوڈ ایشیا انٹرنیشنل کے 17ویں ایڈیشن کا آغاز 29 اکتوبر کو ہوا اور اس کا افتتاح صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کیا۔ اس تجارتی میلے میں سات ممالک کے 225 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ مقامی ایسوسی ایشنز بشمول اس ایونٹ کو آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن اور کراچی ایسوسی ایشن آف سویٹس اینڈ نمکو نے بطور اسٹریٹجک پارٹنر سپورٹ کیا۔