پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 162 نئے کیسز رپورٹ

120

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

 ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 162 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 133، لاہور سے 7 ، فیصل آباد سے 5 ،اٹک سے 4 ، چکوال 3 اور شیخوپورہ سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 5756 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں