پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

207
Confirmation of poliovirus

اسلام آباد: ملک کےمختلف 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود پایا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے اسلام آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس موجودگی کی تصدیق کی،لاہور، راولپنڈی، اٹک اور میانوالی کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

حیدرآباد، جامشورو، قمبر،پشین ،لکی مروت ،میرپورخاص،کراچی سینٹرل، ساؤتھ ، ایسٹ اور کورنگی،کوئٹہ ،نوشکی،ژوب،پشاوراور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس مثبت رپورٹ ہوا۔

دوسری جانب انسداد پولیو مہم جاری ہے، ساڑھے4 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،حکام نے اپیل کی ہے والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔