بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تو کہا گیا کہ سیاست پر بات نا کریں: اسد قیصر

164
abolish the constitution

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تو کہا گیا کہ سیاست پر بات نا کریں۔ 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی پنجاب سے مل کر بات کرنے کی بات کی جس طرح مریم نواز نے بات کی اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی بات کی تھی، علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے بات چیت کا کہا تو شور مچایا گیا،

انہوں نے کہا کہ معیار سب کے لیے ایک ہونا چاہیے، کل ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے لیکن ہماری توہین کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے، ہم نے کہا کہ کیا ہم عمران خان سے موسم پر بات کریں؟ یہ ہماری نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔