اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ کو ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟ جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو عمران خان کو باہر لانا ہوگا ،آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟