دادو: لیڈی ہیلتھ ورکر کے بیٹے سے موٹرسائیکل چھیننے کا نوٹس

59

دادو (نمائندہ جسارت) تحصیل میہڑ میں لیڈی ہیلتھ ورکر کے بیٹے سے موٹرسائیکل ڈکیتی کا ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی نے نوٹس لے لیا۔ پولیس ترجمان عبدالرزاق قمبرانی کے مطابق تحصیل میہڑ میں ذوہیب مغیری نامی نوجوان سے موٹر سائیکل چھن جانے کا واقعہ پیش آیا جسے سوشل میڈیا پر پولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر سے منسوب کرکے چلایا جارہا ہے جس کی سختی سے تردید کرتے ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ذوہیب مغیری پولیو ٹیم میں شامل ہیلتھ ورکر صنوبر کا بیٹا ہے جس وجہ سے واقعے کو پولیو مہم سے جوڑنے کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں، تاہم معاملے میں ایس ایس پی کی جانب سے ڈی ایس پی میہڑ اور انچارج ڈی آئی بی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر مزید حقائق معلوم کیے جا رہے ہیں۔