انسداددہشت گردی عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان آپس میں گتھم گتھا

93

فیصل آباد(آن لائن) انسداددہشت گردی کی عدالت کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں آپس میں گتھم گتھا،ایک دوسرے پرگھونسوںاور لاتوں کی بارش، عدالت کا احاطہ میدان جنگ بن گیا ،عدالت کے باہرمرکزی رہنمااور مقامی رہنما پریشان،آن لائن کے مطابق تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت دیگر رہنما گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر کارکنوں کے ساتھ پیشی کیلیے کھڑ ے تھے کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے شیخ شاہد جاوید کی آمد پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا ،شاہد جاوید کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، مرکزی اور مقامی قیادت نے روکنے اور منع کرنے کوشش کرتی رہی مگر منع ہونے پر ایم پی اے شیخ شاہد جاوید کے ساتھ آنے والے کارکن میدان میں آگئے اور دیکھتے دیکھتے کارکنان آپس میںگتھم گتھا ہوگئے اورایک دوسرے کو گھونسے اور لاتیں مارنے شروع ہوگئے جس کی وجہ عدالت کا احاطہ میدان جنگ بن گیا اور مرکزی اور مقامی رہنما پریشان نظر آئے ،بتایا گیاکہ شیخ شاہد جاوید کو قیادت سٹی صدر نامزد کرنا چاہتی ہے اور پارٹی ایک گروپ مخالفت کررہاہے ،وہ ایک سازش کے تحت مرکزی جنرل سیکرٹری عمرایوب کے سامنے احتجاج کررہے تھے ۔