راشد لطیف خان یونیورسٹی میں اورینٹیشن 2024ء کا انعقاد

11

لاہور(پ ر)راشد لطیف خان یونیورسٹی لاہور میں اورینٹیشن 2024 ء کاانعقاد، یو ای ٹی اے وائس چانسلر اور پی ایچ ای سی اے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان اور سی ای او صباحت خان کا کہنا ہے کہ آر ایل اے یو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔آر ایل اے یو کی جانب سے فال 2024ء کے 800 سے زائد نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ مرکزی آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ مدثر نے خطبہ استقبالیہ دیا اور معزز مہمانوں سمیت طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروفیسر راشد لطیف خان کی سربراہی میں یہ تعلیمی ادارہ ملک و قوم کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان کا کہنا ہے کہ آر ایل اے یو کا سلیبس جدید دور کے تقاضوں اور عالمی معیار کے عین مطابق ہے۔ سی ای او صباحت خان نے یونیورسٹی کی اخلاقی اقدار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا آر ایل اے یو طلبہ کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس موقع پر نئے آنے والے طلبہ کی رجسٹریشن کی گئی اور ان کی حلف برداری بھی ہوئی۔ اورینٹیشن تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،مارکیٹنگ زلیخا خان، ڈینز، ہیڈز آف ڈپارٹمنٹس، فیکلٹی ممبران، طلبا و طالبات اور ان کے والدین نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو سووینئرز بھی پیش کیے گئے۔