جیکب آباد ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سراپا احتجاج

33

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آبادکے شہری بجلی کی طویل بندش پر شہری سراپا احتجاج ،کام کرنے کے بہانے مسلسل 6 روز سے 6گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار تبا ہ ہو گیا ہے ،سیپکو عملہ کہیں بھی کام نہیں کررہا یونٹ بچانے کے بہانے بل دینے والے صارفین سے زیادتیاں کی جا رہی ہیں پیپلزپارٹی(ش ب) آجاحتجاجکرے گی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںسیپکو کی بجلی کی طویل بند پر شہری سراپا احتجاج ہیںشہر کے 9فیڈرز سٹی ون ،ٹو ،تھری ،شاہ لطیف،پیر بخاری ،ایکسپریس ،مولاداد ،اسپتال پر ڈسک ،کنڈیکٹر،جمپر کی تبدیلی ،ٹرانسفارمر کی مرمت،درختوں کی کٹائی کے بہانے 26اکتوبر سے مسلسل 6گھنٹے صبح 9سے دن 3بجے تک بجلی کی بندش سے کاروبارتباہ اسکول اور اسپتالوں میں مریض اذیت کا شکار ہیںپانچ روز سے 6گھنٹے شٹ ڈائون کے علاوہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پی ڈی سی سکھرکے ایاز شیخ کی جانب سے فور لوڈشیڈنگ بھی کرائی جا رہی ہے دن میں شہریوں کو صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے، پیپلزپارٹی (ش ب ) کی جانب سے سیپکو کی زیادتی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف جمعہ کو احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔مرکزی رہنما ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ ایکسیئن سیپکو مختار انصاری نے ظلم کی انتہا کردی ہے جس کام کے بہانے شٹ ڈائون لیا گیا مذکورہ فیڈرز پر کوئی ایساکام نہیں کیا گیا ،لاسز پورا کرنے کے بہانے شٹ ڈائون کیا جا رہا ہے بااثر بجلی چوروں کا سیپکو کا کرپٹ عملہ سہولت کار ہے کرپٹ سیپکو عملے کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے بجلی کی طویل بندش کی صورت میں بل دینے والے صارفین کو سزا دی جارہی ہے جو زیادتی ہے فرضی پی ڈی ڈبلیو پر پی ڈی سی سکھر ،ایل ایس اور گرڈحکام کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کردیتے ہیںکوئی پوچھنے والا نہیں،کیونکہ جیکب آباد میں سیپکو کا شکایتی سیل بندہے دفتر گائوں میں منتقل کرکے افسران ڈیوٹی سے مستثنا ہو گئے ہیں دفتر سے غائب رہنے کی شکایات ہیں جبکہ ایکسیئن نے اپنی سرکاری رہائش کرائے پر شہر میں لی ہے نیپرا سیپکو کی صارفین سے زیادتیوں ،بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لے اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے جمعہ کو وفاقی وزیر کا پتلانذر آتش کیا جائے گا۔