اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے اہم امور انجام دینے کیلیے اپنا نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا۔ سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد یاسین کوگریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔ سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا جبکہ خاتون رجسٹرار کو تبدیل کرکے نیا رجسٹرار عدالت عظمیٰ بھی جلد تعینات کردیا جائے گا، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔