کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق دائردرخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے5 ہفتے میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق دائردرخواست کی سماعت ہوئی، جامعہ کراچی کی جانب سے ڈائریکٹرلیگل نے جواب جمع کرایا تھا، جواب میں طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اورقواعد و ضوابط کی تیاری کا کام شروع کیا جاچکا ہے، جامعہ کراچی کی سینٹرل اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل نے طلبہ یونین کے لیے مجوزہ آئین تیار کرلیا ہے، مجوزہ آئین سیکرٹری جامعات کو بھی بھیجا گیا ہے، عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی، درخواست تیمور احمد اور دیگر طلبہ کی جانب سے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی، درخواست گزار نے طلبہ یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی تھی۔