حکومت کا دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

65

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے احکامات کے مطابق حکومت کا دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ ان 2 مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو گیس کی فراہمی بند رہے گی حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جائیں گے۔حکام کا بتانا ہے کہ ان 2 مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لییکیا گیا ہے۔ اس طرح چاروں صوبوں میں جو انڈسٹری گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کر رہی ہے یا کیپٹو پاور اسٹیشنز اپنے کارخانوں میں لگائے ہوئے ہیں ان اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی اور یہ انڈسٹری بھی بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر 2024سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے اور ان کے گیس کنکشن منقطع کرے۔