زونگ کاڈی کوڈکے ساتھ شراکت داری

92

پاکستان(کامرس رپورٹر) معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی ،ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے، ڈی کوڈ کے ساتھ شراکت میں، ایک سستی ڈیوائس ڈیٹا بنڈل پیش کر رہا ہے۔ یہ اقدام ملک میں کنیکٹیویٹی کی رسائی میں اضافہ، تیز رفتار انٹرنیٹ، ڈیجیٹل معیشت میں شراکت کے ساتھ ساتھ کاروبار، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسی ضروری آن لائن سروسز تک رسائی کو بہتر بنانے اور عوام کے لیے4G کو مزید قابل رسائی اور سستی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں زونگ کے کسٹمر سروس سینٹرز پر دستیاب یہ ڈیوائس 21,999روپے میں پیش کی جارہی ہے جس میں چھ ماہ کے لیے 12GBمفت ڈیٹا بھی شامل ہے ۔اس آفر کی بدولت صارفین اب پاکستان کے معروف 4Gنیٹ ورک پر بلاتعطل کنیکٹیویٹی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔حال ہی میں متعارف کرائے گئے نئےCygnal 4 Lite کو بغیر کسی رکاوٹ کے 4G کا تجربہ پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔Cygnal 4 Liteکے کارکردگی اور ویلیو سے بھرپو خصوصیات سے لیس اہم فیچرز میں 6.6 ایچ ڈی ڈسپلے،8GB RAM،64GB ROM (256GB تک قابل توسیع) ،ٹائپ سی سپورٹ کے ساتھ 5000mAhبیٹری شامل ہیں۔