انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ، گو ہر علی196 رنز بنائے

65

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید 3 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ افزا گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں اے ایم اسپورٹس نے غازیانی کرکٹ کلب کو لٹس کو 156 رنز سے شکست دے دی۔ ایایم اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔ گو ہر علی جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 92 گیندوں پر 15 چوکوں 17 چھکوں کی مد د سے ناقابل شکست 196، عمران شیخ نے 39، محسن شاہ نے 37 ناٹ آئوٹ بنائے۔ذاہد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں غازیانی کرکٹ کلب کو لٹس 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ریان خان نے 12 چوکوں کی مد د سے 65 اور دا نیا شفیع نے 21 رنز بنائے۔ منظر خان نے 3 جبکہ شعیب اور سلمان خان نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسٹو ڈنٹ اسپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں کا لو نی جم خا نہ نے رائل کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ رایل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 95 رنز بنائے۔ وقاص فضل نے 32 ، عثمان نے 18 رنز بنائے۔محمد معز اور احمد عدنان نے 3,3جبکہ عبدل، باسط نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کا لو نی جم خا نہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 96 رنز بنا لئے۔ زین عارف نے 41 رنز ناٹ آؤٹ اور محمد معز نے 18 رنز بنائے۔ علیان محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لانڈھی جم خا نہ گراء ونڈ پر کھیلے گئے تیسر ے میچ میں کورنگی فرینڈز کو لٹس نے المتاز کرکٹ کلب کو 96 رنز سے ہرا دیا۔ کورنگی فرینڈز کو لٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔ محمد آصف نے 12 چوکوں 2 چھکوں کی مد د سے 83، محمد غفران نے 9 چوکوں 3 چھکوں کی مد د 78، عارف غوری نے 37، عبداللہ شیخ نے 26 رنز ناٹ آؤٹ اور عمران فرید نے 23 رنز بنائے۔ محمد ذیشان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں المتا ز کرکٹ کلب 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حسن نے 11 چوکوں کی مد د سے 69 اور توصیف احمد نے 31 رنز بنائے۔ عبداللہ شیخ نے 49 رنز دیکر 4 جبکہ ایس فیضان حیدر اور آصف غوری نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔