مظفرگڑھ میں”کھیلتا پنجاب”پروگرام کے سلسلے میں تیاریاں شروع،ڈی ایس او

39

مظفرگڑھ (اے پی پی) پنجاب سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں “کھیلتا پنجاب” پروگرام کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر مظفرگڑھ کلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیصل سٹیڈیم کو کھیلوں کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر یکم نومبر سے 6 نومبر تک چھ مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قر العین میمن اور ایم پی اے سردار اجمل خان چانڈیہ کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کرینگے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ”کھیلتا پنجاب”پروگرام میں کرکٹ کے میچز بھی شامل ہونگے ان میچز اور ان مقابلوں کی بدولت نوجوان کھلاڑی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا انہوں نے بتایا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کے دوسرے فیز کے سلسلے میں مقابلے ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہونگے۔