کارساز کارحادثے کی ملزمہ نتاشا کو بری کردیاگیا

43

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے کار ساز حادثہ کیس میں ملز مہ نتاشہ کو بری کردیا۔ 19 اگست کو کار ساز روڈ پر تیر رفتار گاڑی نے عمران امتیاز اور ان کی بیٹی آمنہ کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے واقعہ کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا مزکورہ مقدمہ میں مجسٹڑیٹ نے درخواست ضمانت مستر کی جس کے بعد اے ڈی جے کی عدالت نے ملزمہ کو ضمانت ملی جبکہ امتناع منشیات کیس میں ملزمہ کو سندھ ہائیکورت نے ضمانت دی م جان بحق ہونے والوں کے لواحقین نے عدالت میں صلح نامہ جمع کرایا کہ وہ اللہ کی رضا کے لیئے ملزمہ کو معاف کرتے ہیں جسے عدالت نے منطور کرتے ہوئے ملزمہ کو بری کردیا متاثرین کے وکیل بیرسٹر عزیز خان غوری کاکہناتھا کہ عدالت نے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال اور اخبار میں اشتہار کی اشاعت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کو بری کیا۔