کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ نواب صدیق علی خان اسکول یونین کمیٹی نمبر 07 میں منعقدہ تقریب میں لیاقت آباد ٹائون کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے 1300 طلبا و طالبات میں مفت تدریسی نصاب، اسکول بیگز، اور سرکاری اسکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے کہا،ا لحمدللہ سوچنے کے معیارات بدل رہے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے حق اور اختیارات کے لئے جدوجہد کررہی ہے، ، عوام کے تعاون سے ہم لیاقت آباد ٹاون اور کراچی کی تعمیر کریں گے، چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمن کا وژن ہے کہ لیاقت آ باد ٹاؤن کے اسکولوں کا تعلیمی معیار بہتر کریں۔ یہاں کہ طلبا وطالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کریں۔ ہمارے زیر انتظام 26 اسکول ہیں ہماری کوشش ہے ان اسکولوں میں بہترین تعلیم فراہم کی جائے ا نہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 30 سالوں میں جو لیاقت آباد کی پہچان بنا دی گئی ہماری کوشش ہے کہ اس کو تبدیل کیا جائے، 30 سال پہلے یہاں کے پڑھے لکھے لوگ کہلائے جاتے تھے، لیاقت آباد کی پہچان کو بدل دیا گیا۔ ہم ایک بار پھر لیاقت آباد کو اس کی اصل پہچان دیں گے۔ لیاقت آباد ٹاؤن کے تمام محکمے عوامی خدمت اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہیں۔ یوسی چیئرمین عوامی خدمت کے کاموں شب و روز مصروف ہیں۔