امارات میں راہ گیروں پر بھی جرمانوں کا اعلان

49

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا،جس کے تحت سڑک پیدل عبور کرنے والوں پر بھی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نئے ٹریک قوانین 29 مارچ 2025 سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور 8 سنگین خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ درہم تک جرمانہ بھرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ نئے قوانین کی رو سے ٹریفک حادثہ پیش آنے کی صورت میں پیدل چلنے والے افراد کو 3ماہ قید اور 5سے 10ہزار درہم جرمانے کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔