برطانوی وزیرِ اعظم کی رہایش گاہ سے گاڑی ٹکرانے والے کو 2 سال کی قید

43

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ۔ نشے میں دھت ڈرائیور نے رواں سال جون میں اپنی گاڑی سابق برطانوی وزیرِ اعظم رشی سوناک کی رہائش گاہ کے دروازے سے ٹکرا دی تھی۔ مقامی پولیس کے مطابق میتھیو ووٹن نامی مجرم کو 2 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور 40 ماہ تک ڈرائیونگ کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم مقررہ حد سے 3 گنا زیادہ شراب کے نشے میں تھا اور اس کی گاڑی سے شراب کے کین بھی برآمد ہوئے تھے۔عدالت نے مجموعی طور پر تقریباً 49 ہزار ڈالرز کے نقصان کا تخمینہ لگایا تھا۔