سعودی ائرلائن کا بیڑے میں 60ائربس طیارے شامل کرنے کا اعلان

44

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ریاض ائر نے اپنے بیڑے میں 60ائربس طیارے شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ نیرو باڈی ایئر کرافٹ قسم کے طیارے ممکنہ طور پر آیندہ برس سے ریاض ائر کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان ایوی ایشن کے شعبے کو سعودی وژن 2030 کے لیے غیر معمولی اہمیت دیتے ہیں ،تاکہ سیاحت کے فروغ کی کوششوں میں ایوی ایشن بھی اپنا کردار ادا کر سکے۔ اس عشرے کے آخر تک سعودی عرب میں 33 کروڑ مسافروں کو سالانہ آمد و رفت کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔