میکسیکو: اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے12 افراد ہلاک

78

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی وسطی ریاست ٹلاکسکالا میں واقع اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ سان کوزمے زالوزٹوک نامی قصبے میں واقع اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے کئی افراد شدید زخمی ہوئے جن کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹلاکسکالا کی گورنر لورینا کیولر نے اپنے بیان میں کہا کہ فیکٹری کے بوائلر میں دھماکا ۔ استغاثہ کی طرف سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیولر نے کہا کہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، ہم اس مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔