سعودی عرب میں روبوٹ ساز فیکٹری قائم کرنے کی تیاری

17

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں روبوٹ تیار کرنے کی فیکٹری قائم کی جائے گی اور امکان ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل اس کو عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔ یہ فیکٹری سافٹ بینک کے تعاون سے قائم کی جائے گی۔ فیکٹری سیکڑوں ارب ڈالر کی لاگت سے قائم کی جائے گی ۔واضح رہے کہ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے پہلے ہی مصنوعی ذہانت پر 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔