پیانگ یانگ( انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے طویل مسافت والے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرڈالا ۔ نیا میزائل کم جونگ اْن کی حکومت کی طرف سے تجربہ کیے گئے سابق میزائلوںسے زیادہ طویل پرواز کرسکتا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر کامیاب میزائل لانچنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ امریکا کے لیے ہماری قوم اور سرزمین کے دفاع کے لیے ایک یاد دہانی ہے۔ شمالی کوریا کے حکام نے کہا کہ ان کا ملک اپنی قوم اور سرزمین کی حفاظت کے لیے جدید ترین دفاعی ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھے گا۔ادھر جنوبی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے ۔