سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کا آن لائن بلنگ پورٹل متعارف

109

  کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے آن لائن بلنگ پورٹل متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن بلنگ پورٹل کے ذریعے صنعتکار اپنے بلوں کی معلومات اور ادائیگیاں بروقت کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پورٹل کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ایم ڈی امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ آن لائن بلنگ پورٹل سے صنعتوں کو بہت سہولت ملیں گی اور اسی پورٹل کے ذریعے صنعتی علاقوں کے مسائل کی نشاندہی بھی ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن بلنگ پورٹل کے آغاز سے قبل صنعتکاروں کو بلنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا، برقت بلز نہ ملنے اور ادائگی میں تاخیر کے مسائل کا سامنا تھا، آن لائن بکنگ پورٹل کے ذریعے نئی انڈسٹریز اور کمپنیز بھی رجسٹرڈ کرائی جاسکتی ہیں۔

 انہوں نےمزید بتایا کہ آن لائن بکنگ پورٹل میں اب تک 2489 صنعتیں رجسٹرڈ ہیں،شہر میں صفائی اور کچرا اٹھانے کی ذمہ داری اگرچہ ٹاؤن انتظامیہ کی ہے لیکن سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے اس ضمن میں سفارشات مرتب کی ہیں جو حکومت کو ارسال کی جائیں گی، سندھ سالڈ ویسٹ جہاں سروس دے گا ان سے صرف چارجز وصول کرے گا۔