پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی مقدمات میں رہائی خوش آئند ہے: بیرسٹر سیف

104

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں کی 9 مئی کے مقدمات میں رہائی خوش آئند ہے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو بانئ پاکستان تحریک انصاف سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان یہ سزا بخوبی قبول کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ،عدالتوں میں آئے روز حکومت کے جعلی مقدمات کی قلعی کھل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو جعلی مقدمات میں پھنسایا تھا، اُمید ہے بانئ پی ٹی آئی، یاسمین راشد اور دیگر بے گناہ کارکن بھی جلد رہا ہو جائیں گے۔