پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو 21 نومبر تک گرفتار نہ کر نے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خاں نے راجہ بشارت کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو 14 روز کے اندر دوبارہ جواب جمع کرنے کا حکم دیا جبکہ اے این ایف نے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی۔
وکیل اے این ایف نے کہا کہ درخواست گزار اے این ایف کو کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہے۔
جسٹس شکیل احمد نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ مانگی تھی اس کا کیا بنا؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پورے پاکستان سے تفصیلات اکھٹا کر رہے ہیں تھوڑا وقت دیا جائے۔
عدالت نے راجہ بشارت کی حفاظتی ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔