پولیو ٹیم سے ناروا سلوک پر مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار

79
arrested

کراچی کے علاقے ناظم آباد ہلاک 3 میں پولیو ٹیم سے ناروا سلوک پر مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پولیو ٹیم پر ڈنڈے ، جھاڑو اور دیگر اشیا سے حملہ کیا گیا جبکہ خاتون کے شوہر اور بھائی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پیلانے سے منع کیا اور لیڈی کانسٹیبل پر ہاتھ اٹھایا، غیر اخلاقی باتیں بھی بولی۔

پولیس نے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔