حکومت دعوے دھرے رہ گئے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

93

اسلام آباد: عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ ہواہے، جس کے بعد  نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر  میں فروخت ہوگا۔

وزیر خزانہ کی منظوری کے بعدمٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2  روپے 61  پیسے فی لیٹر کمی کے بعد  لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔