مریم نواز کا صحافیوں کے لیے 3200 پلاٹوں کا وعدہ

140

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے لیے 3200 پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

مریم نواز نے وزیر اطلاعات کو ہدایت کی کہ وہ لاہور میں “جرنلسٹ کالونی فیز ٹو” کے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کریں۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ پلاٹوں کی تقسیم میں میرٹ اور قانونی تقاضے مکمل طور پر مدنظر رکھے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے میڈیا اور حکومت کو ایک گاڑی کے دو پہیے قرار دیتے ہوئے “جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو” کے منصوبے کو صحافیوں کا حق قرار دیا۔

اس ضمن میں وزارت اطلاعات پنجاب نے صحافیوں سے پلاٹوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے باضابطہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔