خیبرپختونخوا حکومت کا 26ویں آئینی ترمیم صوبائی اسمبلی سے منظور نہ کرنے کا اعلان

116
convened on October 14

پشاور:خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) کی حکومت نے  26ویں آئینی ترمیم صوبائی اسمبلی سے منظور نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسی ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے جو خاص ٹولے کیلیے کی گئی ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  صوبائی وزیر قانون  کے پی کے آفتاب عالم کاکہنا  ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم صوبائی اسمبلی سے منظور نہیں کروائیں گے اور اس کی مخالفت میں ووٹ کریں گے، جب وفاق میں ہماری حکومت آئے گی تو اس ترمیم کو ختم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بشری بی بی کو 26 ویں آئنی ترمیم کے تحت ہرگز رہائی نہیں  ملی ہے بلکہ ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، عدالت نے ان کو انصاف فراہم کیا ہے جبکہ ہمارے ورکرز اور وزرا پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے جس میں وہ رفتہ رفتہ سرخرو ہورے ہیں۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوان سے کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوگئی ہے، جس کے بعد وزیر اعظم نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی قیادت سے جودیشل کمیشن کے لیے 2افراد کے نام مانگے تھے، جس پر عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور سینیٹ میں شبلی فراز کو نامزد کیاہے، جو پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔