کراچی: ڈیفنس اور اختر کالونی میں گیس کی فراہمی معطل

114
suspend gas supply in Karachi

کراچی : جام صادق پل کے قریب 24 انچ کی پائپ لائن میں خلل کے باعث ڈیفنس اور اختر کالونی کے علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بحالی کا عمل جاری ہے اور گیس لائن پر کام مکمل کرنے کے بعد سپلائی بحال کر دی جائے گی ۔

دریں اثنا، کراچی میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی پر تین ہٹی، ناظم آباد نمبر 2 اور شارع قائدین سمیت مختلف مقامات پر شہریوں نے احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

لائنز ایریا کے مکینوں نے شارع قائدین پر سوسائٹی سگنل کے قریب احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا، جبکہ ناظم آباد اور تین ہٹی میں بھی عوام نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ان کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔