اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو کل پیش کرنے کا حکم

98
What is happening in the country

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حکم جاری کیا۔

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی جانب سے وکیل علی بخاری، زکریا عارف، حسن سجاد ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے اعظم سواتی کو کل بروز 1 نومبر جمعہ کو صبح 9 بجے ہائیکورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر کیسز کی حفاظتی ضمانت دائر کر رکھی ہے۔