حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کرے ، حافظ نعیم الرحمن

116

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان  حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا  تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں30 روپے تک کمی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس ناجائز  ہے، اس ٹیکس کے خاتمے سے معاشی سرگرمی بڑھےگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرے تا کہ مہنگائی میں پسی عوام کو ریلیف مل سکے ، گیس ، پانی ، بجلی کی لوڈشیدںگ نے عوام کی زندگی کو مشکل دیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات بہت افسوس ناک ہیں پولیس صرف وڈیروں کی سیکیورٹی پر مامور ہے ، کراچی کے شہری محفوظ نہیں ۔