دبئی ایئرپورٹ: صدر مملکت آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا

61

  اسلام آ : دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئےصدر مملکت آصف زرداری کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاسٹر چڑھایا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کو  اسپتال سے ڈسچارج کر گھر منتقل کردیاگیا ہے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری گزشتہ روز  نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے تھے، انہیں دبئی میں 2 روز قیام کرنا تھا، آصف زرداری کی دبئی روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔