انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع مسترد

103
non-filers to be banned, FBR

اسلام آباد : وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع مسترد کردی ہے ۔

ایف بی آر زرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع نہین کی جائے گی کیونکہ آج گوشوارے جمع کرانے آخری تاریخ ہے ، ایف بی آر نے مزید بتایا کہ پہلے سے 2 بار آخری تاریخ میں توسیع کی جا چکی ہے ۔

ایف بی آر کے عہدیداروں کے مطابق، اب تک 5.01 ملین سے زائد گوشوارے جمع کیے جا چکے ہیں، اور ٹیکس گوشوارے کی کارروائی سے 125 ارب روپے سے زیادہ جمع کیے گئے ہیں۔

ٹیکس کے ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رات 12بجے تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔ یکم نومبر سے، دیر سے جمع کرانے والوں یا وہ جنہوں نے جمع نہیں کروائے ہونگے ان کی شناخت کی جائے گی ۔

دیر سے جمع کرانے والوں پر گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر دوگنا ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

عہدیداروں نے زور دیا کہ وہ افراد جو ماہانہ 50 ہزار روپے کما رہے ہیں، ان پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پابندی ہے۔ جو لوگ ایسا نہیں کریں گے، انہیں غیر جمع کرانے والے یا دیر سے جمع کرانے والوں کی حیثیت سے درجہ بند کیا جائے گا۔

عہدیدار نے بتایا کہ گوشوارے جمع نا کروانے والوں کو بین الاقوامی سفر میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کے موبائل فون کے سم کارڈ بلاک کیے جا سکتے ہیں، اور ان کی بجلی اور گیس کی خدمات منقطع کی جا سکتی ہیں ۔