چیف جسٹس پاکستان نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کردیے

108
Justice Yahya Afridi will be held on Saturday

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔

اس سے قبل محمد یاسین سینئر پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر سپریم کورٹ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق نیا رجسٹراربھی سپریم کورٹ میں جلد تعینات کردیا جائے گا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔