ّ9 مئی واقعات : پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت30 افراد بری،532 ملزمان کی دہشت گردی کیسز میں ضمانت منظور

69

پشاور ‘ اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے 9 مئی احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 30 ملزمان کو بری کر دیا۔مقدمے میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا، ارباب شیر علی وار عرفان سلیم بری ہوگئے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا، ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا گیا۔پشاور کے خان رازق شہید تھانہ میں 9 مئی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔علاوہ ازیںانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 532 کارکنوں کی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرلیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلا پیش ہوئے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تمام 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور بیس بیس ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ 28 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔