اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کے گرفتار دو سابق ایم پی ایز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔ کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، ملزمان اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے 20 روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔۔ اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کی جانب سے سید پرویز ظہور، حافظ منور، ساجد ترین، آغا حسن اور امان اللہ کنرانی عدالت میں پیش ہوئے۔