جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کی عسکری قیادت سے ملاقات

67

باکو (صباح نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آذر بائیجان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیر دفاع حسنوف ذاکر اصغر، وزیر خارجہ جیہون عزیز اوگلو بیراموف، آذر بائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کریم اوگلو ویلیوف ودیگر سے بھی ملاقات کی ہیں۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت بھی کی گئی۔