اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈکی گئی تفصیلات میں بتایاگیاہے 29 اکتوبر تک زیرالتوا ء مقدمات کی تعداد 59 ہزار 996 رہی،گزشتہ عدالتی ہفتے میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد60ہزار78تھی۔ 29اکتوبر کو سپریم کورٹ میں 36مقدمات کا اندراج ہوا، سپریم کورٹ میں 29اکتوبرکو 124مقدمات نمٹائے گئے،گزشتہ عدالتی ہفتے میں 582مقدمات کا اندراج ہوا تھا،گزشتہ عدالتی ہفتے میں 700مقدمات کو نمٹایا گیا تھا، سپریم کورٹ میں مارچ 2024میں 822مقدمات دائر ہوئے، 1462مقدمات نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں اپریل میں 1795مقدمات دائر ہوئے ۔